صدر مملکت نے ملک میں صنعتی ترقی کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022 جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں صنعتی ترقی کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022 جاری کر دیا . تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتوں کا فروغ ، بیمار صنعتی یونٹس کا احیاء ہے، آرڈیننس کے تحت نقصان میں جانے والی اور بیمار صنعتوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے پیکج دیا گیا ہے .


آرڈیننس کی مدد سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ء میں سیکشن 59 سی ، 65 ایچ، 100 ایف کا اضافہ کیا گیا، آرڈیننس کے مطابق نئی صنعتوں کے قیام کیلئے ظاہر کردہ اثاثوں پر سرمایہ کاروں کو صرف 5 فیصد مقرر ٹیکس دینا ہوگا .
آرڈیننس کے مطابق ظاہر کردہ فنڈز صرف پلانٹ و مشینری خریدنے ، انڈسٹری کے قیام کیلئے استعمال ہو سکیں گے، فائدہ مند کمپنیاں بیمار اور نقصان میں جانے والی صنعتیں حاصل کر سکیں گی، حوصلہ افزائی کیلئے بیمار صنعت کا ٹیکس نقصان اگلے تین سال کیلئے ایڈجسٹ کیا جاسکے گا .
آرڈیننس میں کہا گیا کہ اہل سمندر پار پاکستانی ، بیرون ملک اثاثوں کے حامل پاکستانی سرمایہ کاری کر سکیں گے، سرمایہ کار پیکج کے تحت واپس لائی گئی رقم پر 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ کے اہل ہوں گے .
آرڈیننس کے مطابق پیکج کے تحت واپس لائی گئی رقم کے برابر ٹیکس کریڈٹ صرف پانچ سال تک دیا جائے گا .
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت آرڈیننس جاری کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں