صدر مملکت نے ملک میں صنعتی ترقی کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022 جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں صنعتی ترقی کیلئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022 جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری اور صنعتوں کا فروغ ، بیمار صنعتی یونٹس کا احیاء ہے، آرڈیننس کے تحت نقصان میں جانے والی اور بیمار صنعتوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے پیکج دیا گیا ہے۔
آرڈیننس کی مدد سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 ء میں سیکشن 59 سی ، 65 ایچ، 100 ایف کا اضافہ کیا گیا، آرڈیننس کے مطابق نئی صنعتوں کے قیام کیلئے ظاہر کردہ اثاثوں پر سرمایہ کاروں کو صرف 5 فیصد مقرر ٹیکس دینا ہوگا۔
آرڈیننس کے مطابق ظاہر کردہ فنڈز صرف پلانٹ و مشینری خریدنے ، انڈسٹری کے قیام کیلئے استعمال ہو سکیں گے، فائدہ مند کمپنیاں بیمار اور نقصان میں جانے والی صنعتیں حاصل کر سکیں گی، حوصلہ افزائی کیلئے بیمار صنعت کا ٹیکس نقصان اگلے تین سال کیلئے ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔
آرڈیننس میں کہا گیا کہ اہل سمندر پار پاکستانی ، بیرون ملک اثاثوں کے حامل پاکستانی سرمایہ کاری کر سکیں گے، سرمایہ کار پیکج کے تحت واپس لائی گئی رقم پر 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ کے اہل ہوں گے۔
آرڈیننس کے مطابق پیکج کے تحت واپس لائی گئی رقم کے برابر ٹیکس کریڈٹ صرف پانچ سال تک دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت آرڈیننس جاری کیا ہے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

4 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

5 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

6 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

6 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

6 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

6 hours ago