یاسر نواز، نیلم منیر ہی کیساتھ کیوں کام کرتے ہیں؟ ندا نے وضاحت کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار و ہدایتکار یاسر نواز اکثر خوبرو اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ ہی کام کرتے نظر آتے ہیں ، بالآخر ندا یاسر نے اس کی وضاحت کر دی ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دئیے۔
اسی سیشن کے دوران ایک مداح نے ندا یاسرسے سوال کیا کہ آپ کے شوہر یاسر نواز نے زیادہ پروجیکٹس میں نیلم منیر کے ساتھ ہی کیوں کام کیا؟ کسی دوسری اداکارہ کا انتخاب کیوں نہیں کیا؟
مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ندا یاسر نے وقت ضائع کیے بغیر نیلم منیر کی تعریفوں کے پل ہی باندہ دئیے۔
ندا یاسر نے کہاکہ نیلم منیر ایک خوبصورت اور بےحد باصلاحیت اداکارہ ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ سخت محنت بھی کرتی ہیں۔