حبا بخاری زندگی کا کونسا مزاحیہ واقعہ کبھی بھلا نہیں پاتیں؟

کراچی (قدرت روزنامہ)دھیمہ لہجہ، دلفریب مسراہٹ، خوبصورت ماڈل اوربہترین اداکارہ کا ذکر کیا جائے تو حبا بخاری کا نام ذہن میں آتا ہے۔ حبا بخاری کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں بہت کم وقت میں اپنی عمدہ اداکاری کی بدولت بے پناہ شہرت حاصل کی ہے، ان کی سب اچھی بات یہ ہے وہ شوٹنگ سے فارغ ہوکراپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔


تیری میری جوڑی سے اداکاری کا آغاز کرنے والی 28 سالہ حبابخاری کئی ڈراموں میں معاون اور مرکزی اداکارہ کے کردار نبھا چکی ہیں ان کے مشہور ڈراموں میں یہ عشق ہے، بھولی بانو، تھوڑی سی وفا، سلسلے ہارادل، فتور اور دیوانگی شامل ہیں جبکہ ڈرامہ تھوڑی سی وفا میں بہترین اداکاری پر انہیں ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔


حبا بخاری نے چند ماہ قبل آریز احمد کے ساتھ سادگی سے شادی کی تھی اور اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے کسی شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔حال ہی میں حبا بخاری ندا یاسر کے شومیں مدعو کی گئی جہاں انہوں نے زندگی اور کیریئر کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by The Fashion Magazine (@the.fashion.magazine)


حبا اپنی سادگی کے بارے میں بتاتے ہو ئے کہتی ہیں کہ وہ کسی بھی جگہ جانے کے لئے کوئی خاص تیاری نہیں کرتی بلکہ وہ جس لباس میں گھر میں ہوتی ہیں اسی میں چلی جاتی ہیں۔ اسی طرح ان کی کزن کی شادی تھی مگر وہ شوٹنگ کی بنا پر نہیں جاسکی لیکن جب وہ اپنی والدہ کو لینے کے لئے کزن کے گھر میں پہنچی تو اس وقت انہوں پاجاما اور سلیپرز پہنی ہوئی تھی جبکہ ایک چادر اوڑھی ہوئی تھی۔ وہ اسی لباس میں شادی کی تقریب میں پہنچ گئی۔