آصفہ بھٹو نے ’عوامی مارچ‘ کی تصاویر شیئر کردیں

سکھر (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے عوامی مارچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔پاکستان کے مختلف شہروں میں پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ جاری ہے، صوبہ سندھ کے بعد یہ مارچ اب پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔
ایسے میں آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عوامی مارچ کی چند تصویری جھلکیاں شیئر کی ہیں۔


ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نے پیپلز پارٹی کی عوامی مارچ میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو خطاب کرتے ہوئے بھی دِکھایا گیا ہے۔
آصفہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ نوشہرو فیروز کے عوام کی گواہی کے بعد خیرپور اور سکھر عوامی مارچ کا حصہ بن گئے۔اُنہوں نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’سلیکٹڈ گھبرا چکا ہے۔‘