بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا، ابہام موجود

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کی طرف سے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ5روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا جس کی وجہ سےابہام موجود ہے کہ کمی کس مد میں کی جائے گی.
اس حوالے سے ابھی تک نیپرا نے بھی کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، وفاقی وزیر نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہونیوالے اضافہ کو عوام پر لاگو نہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔