چین بھی تائیوان پر جلد حملہ کرنے والا ہے، ٹرمپ کی پیشگوئی

بیجنگ (قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ چین بھی تائیوان پر حملہ کر دے گا اور انہیں لگتا ہے کہ یہ جلدی ہوگا۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس بزنس کی میزبان ماریا بارٹیرومو کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران پوچھے جانے پر کہ حملہ جلدی کیوں ہوگا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیونکہ وہ (چین) دکھا رہا ہے کہ امریکی پالیسیاں احمقانہ ہیں، امریکی رہنما نااہل ہیں، یقیناً چین حملہ کرنے جا رہا ہے، یہ ان کا وقت ہے۔