پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق کتنے بجے شروع ہو گا ؟ درست وقت جانئے

کارڈیف (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے کارڈیف میں ہونے جارہاہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ شام پانچ بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہناہے کہ پہلے ون ڈے میچ سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم کے تبدیل ہونے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن ہم اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کریں گے ، سیریز کا دوسرا میچ دس جولائی کو لارڈزمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہو گا جبکہ تیسرا میچ اور آخری میچ برمنگھم میں 13 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کھیلا جائے گا ۔

ون ڈے سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ تین میچز پر مبنی ٹی ٹوینٹی سیریز بھی کھیلے گی جس کے میچز 16 ، 18 اور 20 جولائی کو ہوں گے ۔ یاد رہے کہ سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم کے سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں تین کھلاڑی بھی شامل ہیں تاہم بعدازاں آئن مورگن کی جگہ اب انگلش ٹیم کی قیادت بین سٹوکس کریں گے ۔

انگلینڈ کے سکواڈ میں بین سٹوکس ، جیک بال ، ڈینی برگز، بریڈنگ کارسے ، زیک کرولی ، بین ڈککٹ ، لیوئس گریگوری ، ٹام ہلم ، ول جیکس ، ڈین لارنس ،ثاقب محمود ، ڈیوڈ میلان ، کریگ اوور ٹرن ، میٹ پارکنسن ، فل سالٹ ، ڈیوڈ پین ، جان سمپسن ، جیمز ونس شامل ہیں ۔

ملتان کی گلی میں اکیلی چلتی لڑکی نے جب اجنبی آدمی کی خواہش پر موٹر سائیکل پر بیٹھنے سے انکار کیا تو اس نے کیا کیا ؟ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
پاکستانی سکواڈ میں بابراعظم ، شاداب خان ، عبداللہ شفیق، آغاسلمان ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حارث روف ، حسن علی ، امام الحق، محمد حسنین ، محمد نواز، سرفرازاحمد، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی ، شعیب مقصود ، عثمان قادر ، شامل ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حارث سہیل انجری کے باعث سیریزسے باہر ہو گئے ہیں ۔

Recent Posts

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

43 mins ago

راکھی ساونت کی کامیاب سرجری، رسولی نکال دی گئی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ )بھارت میں اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت…

1 hour ago

شیر افضل نے بچپن کی شرارتوں کے قصے سنا کر ناظرین کو لوٹ پوٹ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں…

1 hour ago

کسی کے فون کے انتظار سے قبل ہی عمران خان کو رہائی دے دینی چاہیے، 9 مئی کے حوالے سے مجھے علم نہیں ، مشاہد حسین کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید نے ایک مرتبہ پھر سیاسی قیدیوں…

1 hour ago

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

1 hour ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

2 hours ago