پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ، پہلا میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق کتنے بجے شروع ہو گا ؟ درست وقت جانئے

کارڈیف (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے کارڈیف میں ہونے جارہاہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ شام پانچ بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہو گا . تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہناہے کہ پہلے ون ڈے میچ سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم کے تبدیل ہونے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن ہم اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں کریں گے ، سیریز کا دوسرا میچ دس جولائی کو لارڈزمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہو گا جبکہ تیسرا میچ اور آخری میچ برمنگھم میں 13 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کھیلا جائے گا .

ون ڈے سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے ساتھ تین میچز پر مبنی ٹی ٹوینٹی سیریز بھی کھیلے گی جس کے میچز 16 ، 18 اور 20 جولائی کو ہوں گے . یاد رہے کہ سیریز سے قبل انگلینڈ ٹیم کے سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں تین کھلاڑی بھی شامل ہیں تاہم بعدازاں آئن مورگن کی جگہ اب انگلش ٹیم کی قیادت بین سٹوکس کریں گے . انگلینڈ کے سکواڈ میں بین سٹوکس ، جیک بال ، ڈینی برگز، بریڈنگ کارسے ، زیک کرولی ، بین ڈککٹ ، لیوئس گریگوری ، ٹام ہلم ، ول جیکس ، ڈین لارنس ،ثاقب محمود ، ڈیوڈ میلان ، کریگ اوور ٹرن ، میٹ پارکنسن ، فل سالٹ ، ڈیوڈ پین ، جان سمپسن ، جیمز ونس شامل ہیں . ملتان کی گلی میں اکیلی چلتی لڑکی نے جب اجنبی آدمی کی خواہش پر موٹر سائیکل پر بیٹھنے سے انکار کیا تو اس نے کیا کیا ؟ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل پاکستانی سکواڈ میں بابراعظم ، شاداب خان ، عبداللہ شفیق، آغاسلمان ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حارث روف ، حسن علی ، امام الحق، محمد حسنین ، محمد نواز، سرفرازاحمد، سعود شکیل ، شاہین شاہ آفریدی ، شعیب مقصود ، عثمان قادر ، شامل ہیں . یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حارث سہیل انجری کے باعث سیریزسے باہر ہو گئے ہیں . . .

متعلقہ خبریں