بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا . محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 11 مئی تک نئی مغربی لہر بلوچستان میں داخل ہوگی .

نیا مغربی سلسلہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 8 اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے گا . بارشوں کے نئے سلسلے کی مدت میں درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے . کوئٹہ، کوہلو، مستونگ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، بارکھان، خضدار، ژوب میں ابرآلود ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے . تمام متعلقہ حکام کو ہائی الرٹ موسم سے متعلق جاری کردیا . . .

متعلقہ خبریں