پی بی 39 کوئٹہ 2 کے نامزد امیدواران سے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی-39 کوئٹہ 2کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق آپ تمام نامزد امیدواران حلقہ 39-BP کوئٹہ 2کو بحوالہ نوٹسز مطلع کیا گیا تھا کہ آپ اپنے الیکشن اخراجات (FORM-C) ریٹرنگ آفسر کے دفتر میں جمع کروائیں، مگر آپ نے اس بابت کوئی توجہ نہ دی ہے اور ابھی تک آپ الیکشن اخراجات جمع کروانے سے قاصر رہے ہیں . لہذا آپ کو تیسری مرتبہ بذریعہ نوٹس ہذا تاکید کی جاتی ہے کہ اپنے الیکشن اخراجات (FORM-C) تین (03) یوم کے اندر اندر ریٹرنگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروائیں .

. .

متعلقہ خبریں