ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، کب تک بارشیں رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اور بالائی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا جنوبی پنجاب اور مُلک بھر کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان 5،6 کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

کل رات اور پرسوں یہ سلسلہ شمالی اور مشرقی پنجاب بشمول، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرانوالہ، لاہور، قصور، سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، حاصل پور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا باعث بنے گا۔