ماہرہ خان کے مہنگے جوتوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کے مہنگے ترین جوتوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ماہرہ خان گزشتہ روزایک پروگرام میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے سیاہ مغربی طرز کے لباس کے ساتھ یہ سلور رنگ کے جوتے پہنے ، جس کی تصویر سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہو گئی۔

28 2 1 256x300

اس تصویر کے وائرل ہونے کی وجہ یہ مہنگے ترین جوتے ہیں ، جن سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ ماہرہ خان کے جوتے انٹرنیشنل برانڈ ‘میچ اینڈ میچ’ کے ہیں اور اس کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے۔

28 3 300x118

اگر ’میچ اینڈ میچ‘ کی ویب سائٹ پر موجود ان جوتوں کو دیکھا جائے تو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ کچھ غلط بھی نہیں۔