ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 177.62 سے بڑھ کر 177.83 روپے پر بند ہوا ہے۔


انٹر بینک کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے آج کاروبار کے دوران ڈالر 179.5 روپے سے بڑھ کر 179.15 روپے کی سطح تک پہنچ گیا ۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے۔