میاں صاحب کولندن بھیج دیااوریہاں کٹھ پتلی کوبٹھادیاگیا،بلاول بھٹو

رحیم یار خان (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی سےعوام کااعتماداٹھ چکا،اب پارلیمان کااعتماداٹھناچاہیے،میاں صاحب کولندن بھیج دیااوریہاں کٹھ پتلی کوبٹھادیاگیا .
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خان بیلہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ عوام سےسوال ہے 3سال گزرچکےکیاتبدیلی نظرآئی؟، ہم نالائق،نااہل وزیراعظم کوہٹانےکیلئےنکلےہیں،ہم پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کیخلاف نکلےہیں، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سےملک معاشی بحران سےگزررہاہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اوربیروزگاری کیخلاف احتجاج کررہےہیں .


بلاول بھٹو نے کہا کہ قائدعوام کوشہیدکرکےپیپلزپارٹی کوختم کرنےکی سازش کی گئی، محترمہ کےشہیدہونےپرزرداری نےپاکستان کھپےکانعرہ لگایا، آصف زرداری نےملک میں جمہوریت کوبحال کیا، سندھ اوربلوچستان کوحق دیا، 18ویں ترمیم کےذریعےصوبوں کواختیارات دیئے ، ہم احتجاج توکریں گےلیکن عدم اعتمادبھی لےکرآئیں گے، لانگ مارچ شروع ہوتےہی اپوزیشن جماعتیں پیپلزپارٹی کےپیج پرآچکیں، ہم نےسینیٹ الیکشن میں آپ کوصرف ایک ٹریلردکھایاتھا، جو 3سال میں جوکوئی نہیں کرسکاوہ پیپلزپارٹی کےعوامی مارچ نےکردکھایا،کٹھ پتلی عوامی مارچ کی طاقت دیکھ کرگھبراگیا اور پٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کردیں .

. .

متعلقہ خبریں