نوجوان کا سینکڑوں میٹر دور کھڑے فخر زمان کیساتھ سیلفی کا دعویٰ لیکن تصویر سامنے آئی تو کرکٹر نے کیا احوال سنایا؟ ہنسی روکنا مشکل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے فائنل کے موقع پر سٹیڈیم میں دور کھڑے لاہور قلندرز کے کھلاڑی اور پاکستانی بیٹرز فخر زمان کے ساتھ مداح کی لی گئی نرالی سیلفی نے سوشل میڈیا صارفین کو دلچسپ تبصروں کا موقع دیدیا۔
وائرل سیلفی میں فخر زمان کو گراؤنڈ میں میچ میں فیلڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دو مداح اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں دور کھڑے ہیں، صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ان کی فخر زمان کے ساتھ سیلفی ہے، سیلفی میں فخر کی نشاندہی گول دائرہ بناکر کی گئی ۔


بعد ازاں مداح کی سیلفی سوشل میڈیا پر گردش کرتی فخر زمان کے پاس بھی پہنچ گئی جنہوں نے اس ” خیالاتی” ملاقات کا احوال بھی سنادیا اور لکھا کہ ” آپ سے مل کر مجھے خوشی ہوئی”۔