سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کی بالی ووڈ میں انٹری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سینئیر اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور نے بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق شنایا کپور ناصرف اداکار سنجے کپور کی بیٹی ہیں بلکہ لیجنڈ اداکار انیل کپور کی بھتیجی جبکہ سونم کپور اور ارجن کپور کی کزن بھی ہیں۔

بالی ووڈ کے کامیاب ترین ڈائیریکٹر و پروڈیوسر کرن جوہر نے شنایا کپور کی پہلی فلم ’’بے دھڑک‘‘ کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔


فلم بے دھڑک میں شنایا کپور کے ساتھ اداکار لکشیا اور گرفتح سنگھ بھی نظر آئیں گے۔

اداکار سنجے کپور کی بیٹی شنایا کپور کی یہ فلم کب ریلیز کی جائے گی اس حوالے سے فی الحال تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی۔