اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے چُھپے ہوئے ٹیلنٹ سے پردہ اُٹھا دیا . پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24 سال بعد کھیلی جانے والی ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی کرکٹرز نے قرنطینہ کیا اور اسی قرنطینہ کے دوران شاہین شاہ آفریدی حجام بن گئے .
اس حوالے سے محمد رضوان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سے اپنے بال کٹوانے کی خوشی ہے .
Happiness is to get your haircut done from the best fast bowler of the world.
Shaheeena, Shukriya! :)#QuarantineLife @iShaheenAfridi— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) March 3, 2022
محمد رضوان نے بہترین ہیئر کٹ دینے پر شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا . واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24 سال بعد کھیلی جانے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے .
راولپنڈی ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ فاسٹ بولنگ ڈپارٹمنٹ سنبھالنے کے لیے نسیم شاہ بھی ہوں گے جنہیں حارث رؤف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا .