3 مارچ کو واپس آئے تو کراچی سسک رہا تھا، مصطفیٰ کمال

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 3 مارچ کو واپس آئے تو کراچی سسک رہا تھا، پی ایس پی کی جدوجہد اگلے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، مخلص قیادت اقتدار میں آئے گی تو بنیادی مسائل حل ہوں گے۔
پاک سرزمین پارٹی کے تحت کراچی میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 3 مارچ کو جان ہتھیلی پر رکھ کرکراچی آئے۔انہوں نے کہاکہ حقوق حاصل کرنے کیلئے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مصطفیٰ کمال کاکہنا تھا کہ انتخابی عمل کے ذریعے باطل قوتوں کواقتدار سے باہرکریں گے، اہل قیادت ملک کے مسائل حل کرے گی۔پی ایس پی سربراہ کامزید کہناتھا کہ ہمارے پاس کونسلر کی نشست بھی نہیں ہے مگرہم عوام کی امید ہیں، لسانی نعرے لگا کر تقسیم کی سیاست نہیں کریں گے ۔