بختاور بھٹو نے پی پی پی کی ’مقبولیت‘ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت بتا دی۔پاکستان کے مختلف شہروں میں پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ جاری ہے، صوبہ سندھ کے بعد یہ مارچ اب پنجاب میں داخل ہوگیا ہے۔
ایسے میں بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پنجاب میں جاری پی پی کی عوامی مارچ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوام کی کثیر تعداد پیدل اور گاڑیوں میں، اس عوامی مارچ میں شریک ہے۔
بختاور بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ویڈیو، اُن کے لیے ہیں جو لوگ ٹی وی پر بیٹھے ٹاک شوز میں یہ کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی غیر مقبول ہے اور اب ختم ہوچکی ہے۔اُنہوں نے لکھا کہ اگر پیپلز پارٹی کی مقبولیت جاننی ہے تو ٹاک شوز سے باہر موجود عوام سے جانیں۔