وزیر اعلیٰ کا گائے بھینسوں کی جلدی بیماری کا نوٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھینس کالونی اور دیگر علاقوں میں بھینسوں اور گائے میں جلدی بیماری پھیلنے کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ لائیو اسٹاک سے اس متعلق رپورٹ طلب کی ہے اور جانوروں کی تشخیص کر کے فوری ویکسینیشن کی ہدایت جاری کردی۔
مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ لائیواسٹاک کی ٹیمیں ڈیری فارمز والوں سے ملیں اور انکی مدد کریں۔انہوں نے ڈیری فارمرز کو اطمینان رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت آپکی مدد کرے گی۔
دوسری جانب سندھ حکومت کے لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ نے وفاقی حکومت کو جانوروں میں جلد کی بیماری کے حوالے سے رپورٹ ارسال کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اگر اس کو نوٹیفائی کرے گی تو محکمہ لائیو اسٹاک کو مناسب رہنمائی ملے گی۔