جہانگیر ترین تحریک عدم اعتماد سے قبل پاکستان میں ہوں گے ، پی ٹی آئی کے ایم پی اے سلمان نعیم کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین  تحریک عدم اعتماد سے قبل پاکستان میں ہوں گے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  سلمان نعیم کا  جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک  رابطہ ہوا ، سلمان نعیم نے کہا کہ جہانگیر ترین 6 مارچ کی رات پاکستان پہنچ جائیں گے ، جب بھی عدم اعتماد تحریک پیش ہو گی جہانگیر ترین شرکت کرینگے ۔

 سلمان نعیم کے مطابق جہانگیر ترین تندرست ہیں ، ان کے میڈیکل ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں ۔

واضح رہے کہ  ترین گروپ کے رہنما عون چودھری نے بھی گزشتہ روز  جہانگیر ترین کی جلد وطن واپسی کا عندیہ دیدیا تھا ،  گزشتہ روز عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو لندن فون کیا اور ان کی کی صحت اور علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ عون چوہدری نے بتایاکہ جہانگیر ترین کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے، وہ جلد ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ان  کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کی ٹیسٹ رپورٹس پر  ڈاکٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان بھی  جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے ان کی  خیریت دریافت کر چکے ہیں ۔ نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی کہ وزیراعظم کو جہانگیر ترین کی صحت کے حوالے سے بتا یا گیا تھا جس پر عمران خان نے جہانگیر ترین سے رابطہ کر کے خیریت دریافت کی تھی ۔

Recent Posts

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے خطاب کے دوران پاکستان کا احتجاجاً واک آؤٹ

نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر…

2 mins ago

غزہ میں جاری مظالم کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیر اعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے…

2 hours ago

دانیہ شاہ کی اجنبی شخص کے ساتھ نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

کراچی(قدرت روزنامہ)مذہبی اسکالر اور سیاستدان عامر لیاقت کی بیوہ اور حکیم شہزاد کی اہلیہ دانیہ…

2 hours ago

ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت…

2 hours ago

جولائی اور اگست کے دوران مہنگائی میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 2 ماہ (جولائی،اگست)کے دوران مہنگائی میں…

2 hours ago

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 100 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافہ ہوا ہے، جس…

2 hours ago