محکمہ موسمیات نے 6 اور 7 مارچ کو بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق مری، راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، کھاریاں، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد، شیخوپورہ، لاہور، نارووال، ڈسکہ، سیالکوٹ، شکرگڑھ سمیت شمالی اور شمال مشرقی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے ۔
مظفرآباد، باغ، وادی نیلم، بالاکوٹ، راولاکوٹ، گھڑی دوپٹہ، حویلی، کوٹلی، پونچھ، میرپور، بھمبر، چھمب سمیت آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اچھی بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا نیا اور اچھا سلسلہ 6 اور 7 مارچ کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، بالائی اور مغربی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا سبب بنے گا ۔