سنی لیونی سوشل میڈیا پر ’ٹرول‘ کرنیوالوں کیساتھ کیا کرتی ہیں ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی شہرت یافتہ بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہےکہ سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سنی لیونی نے’’سوشل میڈیا ٹرولنگ‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ان کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔
سنی لیونی نے کہاکہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے لوگ میرے بلز ادا نہیں کرتے، کھانا بنانے میں میری مدد نہیں کرتے، بچوں کے ڈائپرز بدلنے میں میرا ساتھ نہیں دیتے، بلکہ یہ ٹرولرز کسی بھی طرح میری زندگی میں شامل نہیں ہیں، یہ میری فیملی کا حصہ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس کا مقصد سراسر توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔
اداکارہ و ماڈل نے کہاکہ سوشل میڈیا پر تنقیدکرنے والوں کے کمنٹس کو نہ پڑھاجائے اور انہیں ’’بلاک‘‘ کردیا جائے، میں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔
سنی لیونی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر تنقید کرنے والوں کا مقصد صرف اور صرف توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے، یہ چھوٹے بچوں کی طرح ہوتے ہیں جو توجہ چاہتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی کیا کہہ رہا ہے کیونکہ یہ لوگ میری زندگی کا حصہ نہیں ہیں۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

5 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 hours ago