لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پشاور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے .
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا .
پشاور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں . ہمارے شہروں میں پھر سے بارود کی بو پریشان کن ہے، جانوں کے نذرانے پیش کرکہ قائم کیا گیا امن نااہلی کی نذر ہو گیا . اللّہ تعالیٰ پاکستان اور اس میں بسنے والوں پر اپنا رحم فرمائے،زخمیوں کو صحت یاب کرے اور شہدا کے خاندانوں کو صبر دے .
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 4, 2022
مریم نواز نے کہا کہ جانوں کے نذرانے پیش کرکہ قائم کیا گیا امن نااہلی کی نذر ہو گیا . انہوں نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ پاکستان اور اس میں بسنے والوں پر اپنا رحم فرمائے، زخمیوں کو صحت یاب کرے اور شہدا کے خاندانوں کو صبر دے .
خیال رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچۂ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 30 نمازی شہید جبکہ 50 زخمی ہوگئے .