ثنا جاوید کا برائیڈل شوٹ مداحوں کو بھاگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ثنا جاوید کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک بہترین ماڈل اور باصلاحیت اداکارہ میں ہوتا ہے، خانی سے شہرت حاصل کرنے والی ثناجاوید کئی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ جبکہ انہوں نے اپنی فلمی کیریئرکا آغاز فلم مہروالنسا وی لو یوسےکیا،

33 2 1 300x300

ثنا جاوید نے 2012 میں ڈرامہ میرا پہلا پیارسے اداکاری کا آغاز کیا جس میں انہوں نے بطور معاون اداکارہ کے کام کیا پھر اسی سال شہر ذات میں بھی ایک چھوٹا کردار نبھایا۔


لیکن انہیں سب سے زیادہ شہرت ذرا یاد کر اور خانی سے ملی، جس کے بعد ان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

حال ہی میں ثنا جاوید کا برائیڈل شوٹ ہوا جس میں وہ عروسی لباس میں بے حد حسین ںظر آ رہی ہیں۔