ہمارا ہدف اس وزیراعظم کو ہٹانا ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف اس وزیراعظم کو ہٹانا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بول نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک میں کامیابی کے بعد عبوری سیٹ اپ کے لیے وزیراعظم ن لیگ سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن کامیاب ہوگا، ہمارا ہدف اس وزیراعظم کو ہٹانا ہے، عبوری سیٹ اپ کے دوران ہدف انتخابی اصلاحات کرنا ہوگا، انتخابی اصلاحات کا مقصد صاف و شفاف انتخابات کرانا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مارچ کے باعث عمران خان خوف میں ہے، جیالوں کے خوف سے عمران خان حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کردی، پشاور دھماکے کی مذمت کرتا ہوں۔