سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے بانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے . آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 425 روپے ہوگئی ہے .


قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 425 روپے ہوگئی ہے . ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1947 ڈالر کا ہوگیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں