تین بہنوں کا ایک ہی دولہا، عجیب و غریب شادی کی دنیا میں دھوم

کانگو (قدرت روزنامہ)افریقہ کے خطے کانگو میں 32 سالہ دولہے نے ایک ہی وقت میں تین بہنوں سے شادی کر کے دنیا کو حیران کردیا۔کانگو کے علاقے کیو کے رہائشی 32 سالہ مسٹر لوریز نے گزشتہ ہفتے نٹالی، نادیگے اور نتاشا نامی بیک وقت پیدا ہونے والی تینوں ہمشکل بہنوں سے ایک ہی وقت میں شادی کرلی۔


لوریز کا بتانا ہے کہ ان کی انٹرنیٹ پر نتالی نامی ایک لڑکی سے دوستی ہوئی اور پھر ملاقات کا سلسلہ شروع ہوا تو انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب لوریز نتالی کی دوسری ہمشکل بہنوں سے ملے تو انہیں تینوں ہی پسند آگئیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ تینوں بہنوں نے بھی لوریز سے شادی کی رضامندی ظاہر کی اور پھر تینوں نے ایک ہی روز ایک ہی دولہے سے شادی کرلی۔