گھر والے بھی چپ نہ کرا سکے ۔۔ جہاز میں ائیر ہوسٹس کی روتے بچے کو بہلانے کی خوبصورت ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)روتے بچے کو خاموش کرانے کی مہارت صرف اس کی ماں کے پاس ہوتی ہے۔ کیونکہ بچے کسی اور کی گود میں چلیں جائیں تو دھاڑے مار کر رونا شروع کر دیتے ہیں، لیکن جس بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے وہ اپنی والدہ سے نہیں بلکہ ائیر ہوسٹس کی گود میں آکر خاموشی سے سوگیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس دوران پرواز میں روتے ہوئے بچے کوبہلاتی اورچپ کراتی ائیرہوسٹس کی ویڈیونے دیکھنے والوں کے دل گرما دیئے۔
محبت اور شفقت سے روتے ہوئے بچے کو چپ کرانے کی کوشش کرتی ائیر ہوسٹس کی ویڈیو صارفین کو بہت پسند آرہی ہے۔ برازیل کے ایک شہرسے دوسرے شہر پرواز کرنے والے طیارے میں ننھے بچے نے رونا شروع کیا تو کسی سے چب نہ ہوا۔
بچے کے گھر والے بھی اسے خاموش کرانے میں ناکام ہوئے تو ائیرہوسٹس نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا اور بچے کو گود میں لے کر بہلانا شروع کیا۔ اور پھر ائیرہوسٹس کی محنت رنگ لائی اور بچے نے پہلے رونا بند کیا اور پھر ائیرہوسٹس کی گود میں ہی سوگیا۔ئیرہوسٹس کی بچے کوچپ کرانے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب داد دی اور ائیرہوسٹس کے اس عمل کی تعریفیں بھی کیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Good News Movement (@goodnews_movement)