پاکستان

پشاور:امام بارگاہ میں حملہ،جاں بحق افرادکی تعداد63ہوگئی

پشاور(قدرت روزنامہ) کوچہ رسالدار امام بارگاہ میں حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔مرنےوالوں کی تعدادپشاور63 ہوگئی ہے۔
پشاور میں ہفتے کولیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج 6 زخمی دم توڑ گئے۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی۔لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 32 زخمی مختلف وارڈز میں زیرِعلاج ہیں جن میں5کی حالت تشویش ناک ہے۔
واقعے کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں دھماکے کو خودکش قرار دیا گیا ہے۔مقدمہ ایس ایچ او تھانہ خان رازق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں گھس کر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد خود کش حملہ نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خودکش حملہ آور رکشے میں سوار ہوکر کوچہ رسالدار آیا۔ خودکش حملہ آور کے ساتھ سہولت کار بھی نظر آرہے تھے جب کہ خودکش حملہ آور اور سہولت کار پیدل مسجد کی طرف گئے۔
ابتدائی تحقیقات میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن ٹیم نے2مشبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔رکشہ میں آنےوالےخودکش حملہ آوراورسہولت کاروں کےاسکیچزمکمل کرلئے گئے ہیں۔
یہ بات سامنےآئی ہے کہ حملہ آور نے پہلا فائر پولیس اہلکار پر کیا،خودکش جیکٹ میں بال بیئرنگ زیادہ استعمال کئےگئے،جبکہ دھماکے کے مقام سے گولیوں کے7 خول برآمد ہوئے۔
واضح رہے کہ قصہ خوانی کے کوچہ رسالدار امام بارگاہ میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے جبکہ 190 سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے، خود کش حملہ نماز جمعہ کے دوران کیا گیا، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
پولیس حکامجائے وقوع پر موجود پولیس حکام نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دھماکا نماز جمعہ کے دوران ہوا، سی سی پی او کے مطابق جامع مسجد میں 2 حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے انہیں روکا تو حملہ آوروں نے پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کردی۔ حملہ آورپولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے بعد مسجد میں داخل ہوئے۔
سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ امام بارگاہ میں دہشت گردی کے اس واقعے میں تقریباً 5 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں