یوکرین ختم ہوا تو پورے یورپ کا خاتمہ ہو جائیگا، یوکرینی صدر نے نیٹو کو وارننگ دیدی

کیف(قدرت روزنامہ)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے نیٹو کی جانب سے اپنے ملک کی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار نہ دینے کے نیٹو کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے نیٹو سربراہی اجلاس کو
کمزور اور الجھنوں سے بھرا اجلاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو نے جان بوجھ کر یوکرین پر نو فلائی زون کا اطلاق نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ نیٹو کو معلوم تھا کہ نئے فضائی حملوں اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے، نو فلائی زون بنانے سے انکار کرکے روس کو مزید بمباری کے لیے گرین سگنل دیا گیا، آج سے یوکرین میں جتنے لوگ مریں گے وہ نیٹو کی وجہ سے مریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹو ملکوں کی تمام انٹیلی جنس ایجنسیاں دشمن کے منصوبوں سے واقف ہیں، اگر یوکرین نہیں بچتا تو یورپ بھی نہیں بچ سکے گا، یوکرین ختم ہوا تو یورپ کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے یوکرینی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دینے کی درخواست کی تھی جسے نیٹو نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرین کو نو فلائی زون قرار دیا تو روس سے براہ راست جنگ کا خطرہ ہے اور ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔مغربی فوجی اتحادی کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے یوکرین میں جنگ نہیں روکی تو مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی تاہم یوکرین کو جنگی طیارے فراہم نہیں کیے جائیں گے۔

Recent Posts

یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…

7 mins ago

’مصنوعی دہشتگردی نامنظور‘، سوات میں ہزاروں افراد سڑکوں ہر نکل آئے، سفید جھنڈے اٹھا کر مارچ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل…

20 mins ago

نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ، امراض قلب کے ماہرین کا انتباہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شفا انٹرنیشنل اسپتال کے امراض قلب کے ماہرین نے انتباہ جاری کیا…

29 mins ago

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ تھرڈ امپائر بھی توسیع چاہتا ہے، قوم باہر نکلے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…

46 mins ago

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

1 hour ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

1 hour ago