پشاور دھماکہ ، اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہاذیب کے اعلیٰ نمائندے کا پاکستان سے اظہار افسوس

نیویارک (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کے ادارہ اتحاد برائے تہاذیب ( یو این اے او سی ) کے اعلیٰ نمائندے میگوئل اینجل موراتینوس نے پشاور کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

یو این اے او سی کے اعلیٰ نمائندے میگوئل اینجل موراتینوس نے کہا کہ شہریوں اور مذہبی مقامات کے خلاف ان کے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی کارروائیاں ناقابل برداشت اور ناقابل جواز ہیں، عبادت گاہیں مقدس جگہیں ہیں جہاں عبادت گزاروں کو اپنے عقیدے پر محفوظ اور آزادانہ طور پر عمل کرنے کے قابل ہونا چاہیے، تمام مذاہب اور عقائد کے باہمی احترام ، بھائی چارے اور امن کی ثقافت کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں ۔

انہوں نے مذہبی مقامات کی حفاظت کے لیے اقوام متحدہ کے ایکشن پلان کا ذکر کیا جسے یو این اے او سی نے تیار کیا تھا اور تمام حکومتوں سے اس کے نفاذ میں تعاون کا مطالبہ کیا ۔ ادارہ اتحاد برائے تہاذیب کے اعلیٰ نمائندے نے حکومت پاکستان سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی ، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Recent Posts

یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گا یا کمی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…

6 mins ago

’مصنوعی دہشتگردی نامنظور‘، سوات میں ہزاروں افراد سڑکوں ہر نکل آئے، سفید جھنڈے اٹھا کر مارچ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل…

19 mins ago

نوجوانوں میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ، امراض قلب کے ماہرین کا انتباہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شفا انٹرنیشنل اسپتال کے امراض قلب کے ماہرین نے انتباہ جاری کیا…

28 mins ago

چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ تھرڈ امپائر بھی توسیع چاہتا ہے، قوم باہر نکلے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…

46 mins ago

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

1 hour ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

1 hour ago