اسمبلیاں توڑ و اور گھر جائو، وزیراعظم عمران خان کو کتنے دن کی مہلت دیدی گئی؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

خانیوال (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو 4 روز میں مستعفی ہونے کی مہلت دے دی، انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ نہ مانا تو اسلام آباد پہنچ کر بندوبست کریں گے، چار روز میں استعفا دو، اسمبلی توڑو اور انتخابی میدان میں آکر مقابلہ کرو۔ انہوں نے خانیوال میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا قافلہ 27 فروری کو قائد مزار سے چلا ، اب پنجاب میں پہنچے ہیں، دن بدن ہمارے مارچ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ہم غریب عوام کیلئے ، مہنگائی، غربت کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، نااہل وزیراعظم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، اس کٹھ پتلی نے سمجھا تھا کہ کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرے گا، اس نے سمجھا کہ میڈیا پر پابندی لگا آواز کو دبا دے گا، نیب اور مختلف اداروں کو استعمال کرکے مخالفین کو خوفزدہ کرے گا، کوئی اس کی حکومت کے سامنے اس کو چیلنج نہیں کرے گا، مگر یہ اس کی بھول تھی، پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے کل بھی موجود تھے آج بھی موجود ہیں ہم نے ہر آمر کا مقابلہ ، جنرل ضیاء، جنرل مشرف کا مقابلہ کیا ہے،

تم تو ایک کٹھ پتلی ہو، یہ کٹھ پتلی بزدل اور خوفزدہ ہے،عوام کی طاقت دیکھ کر بوکھلا چکا ہے، ٹانگیں کانپ رہی ہیں، بنی گالہ سے چیخیں آرہی ہیں، یہ وہی شخص ہے جو تین سال سے کہتا رہا کہ مہنگائی ہوگی ، پیٹرول بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہے گا کیونکہ دنیا میں مہنگائی ہے، ہر دوسرے ہفتے پیٹرول بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ کرتا رہا، لیکن جیالوں کی محنت کے سامنے وہ جھک گیا، یہ ہر کسی کو چور چور کہتا تھا آپ سے پوچھتا ہوں کہ تین سال گزرنے کے بعد سب سے بڑا چور کون نکلا؟ چینی چور، آٹا چور، پانی ، کھاد چور نیازی ہے۔کون کہتا تھا پیٹرول مہنگا ہوا، بجلی مہنگی ہوئی تو اس کا مطلب وزیراعظم چور ہے۔ ہم نے اس منافق کو بھگانا ہے یہ قوم کیلئے عذاب بنا ہوا ہے۔ ہر طبقہ اور شہری مشکل میں ہے، ہر جگہ مایوسی ہی مایوسی ہے۔