کوئٹہ میں فائرنگ سے 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے، اس واقعے میں 2 بچے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی کے ایک مکان میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین اور 1 مرد جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا۔
جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاندانی رنجش کا معاملہ ہے، علاقہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔