اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کل وہاڑی میں ایک اہم خطاب میں اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے بڑے انکشافات کریں گے . سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ کل وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں اہم خطاب کریں گے .
کل وزیراعظم عمران خان وہاڑی میں ایک اہم خطاب کرینگے اور عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کرینگے-تحریک عدم اعتماد کےپیچھے کیا ہے-بڑےانکشافات سامنے آنےوالے ہیں-اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کاسامناکرناپڑیگاانشاءاللہ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 5, 2022
انہوں نے بتایا کہ عمران خان خطاب میں عوام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی وزیراعظم کیخلاف گرینڈ سازش کو بے نقاب کریں گے .
سینیٹر فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کیا ہے ؟ بڑے انکشافات سامنے آنے والے ہیں . انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کو دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا انشاءاللہ .