آج شام سے شروع ہونیوالا بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی آگئی

پشاور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں آج شام سے تیز بارشوں،ژالہ بار ی اور برف باری کی پیشگوئی کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جمعرات تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر،تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں فباری کا امکان ہے ۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بعض اضلاع میں تیز آندھی اور ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے ، بٹگرام، تورغر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مراسلے میں کہا کہ لنک روڈز کی بحالی کے لیے مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے۔