عامر لیاقت تیسری بیوی کے ہمراہ ’رمضان شو‘ کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈاکٹر عامر لیاقت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان شو کریں گے اور انہیں خود شوبز میں متعارف کروائیں گے۔رپورٹ کے مطابق اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے میگزین کو دیئے ہوئے انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان شو کریں گے۔
انٹرویو کے دوران جب عامر لیاقت سے سوال کیا گیا کہ وہ سیدہ دانیہ شاہ کو شوبز میں کام کرنے کی اجازت دیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنی بیوی کو خود ہی شوبز میں متعارف کرائیں گے اور ان کے ہمراہ رمضان شو کریں گے۔
تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ٹی وی چینل پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ رمضان شو کرنے والے ہیں۔عامر لیاقت نے وضاحت کی کہ وہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اردو فلکس‘ کے ہمراہ کچھ ڈراموں پر بھی کام کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ اپنی اہلیہ کو ان ڈراموں میں بھی متعارف کرائیں گے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Aamir Liaquat Husain (@iamaamirliaquat)


عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل انہوں نے پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو بھی شوبز اور ٹی وی پر متعارف کرایا تھا۔
علاوہ ازیں انہوں نے دوسری بیوی طوبیٰ انور کے حوالے سے مذکورہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے یک طرفہ خلع لی اور اب اگر ان کی سابق بیوی کسی اور سے دوسری شادی کریں گی تو وہ ناجائز ہوگی۔
واضح رہے کہ طوبیٰ انور کی جانب سے خلع کا اعلان کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد عامر لیاقت نے خود سے 33 سال کم عمر سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Aamir Liaquat Husain (@iamaamirliaquat)


عامر لیاقت نے سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی تصدیق 10 فروری کو کی تھی جس کے بعد سے وہ اپنی کم عمر اہلیہ کے ہمراہ انسٹاگرام پر رومانوی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، اور عامر لیاقت کو انہیں ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کے بعد کئی انٹرویوز میں کہا ہے کہ اب وہ مزید شادیاں نہیں کریں گے۔