سلمان خان کے ساتھ جعلی تصویریں، سوناکشی ہنس پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی جعلی تصویریں جاری کرنے والے بھارتی میڈیا کو ہنستے ہنستے ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس تصویر نے ہزاروں بھارتی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا کیونکہ اس تصویر کو دیکھ کر سب کو ایسا لگا کہ سلمان خان نے سوناکشی سنہا سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے اس تصویر پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا تم اتنے بیوقوف ہو کہ اصلی اور فوٹو شاپ تصویر میں فرق نہیں بتا سکتے، ساتھ ہی انہوں نے قہقے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔
دوسری جانب بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ جعلی تصویر شرمناک اور مضحکہ خیز ہے جبکہ کچھ لوگ اب بھی مانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔واضح رہے کہ اس تصویر میں سلمان خان کی سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں تھی۔یہ تصویر صرف قیاس آرائیاں پھیلانے کے مقصد سے ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی۔