راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے 476 پر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی ٹیسٹ میں کھیل کے دوسرے دن پاکستان نےآسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز 476 رنز پر ڈکلیئر کردی۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس تاریخی ٹیسٹ میچ میں قومی بلے بازوں نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

سابق کپتان اظہر علی نے 185 اور نوجوان امام الحق نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔
دونوں نے 208 رنز کی شراکت بنا کر مہمان بولرز کے چھکے چھڑادیے۔ ان کے علاوہ عبداللہ شفیق نے 44 اور کپتان بابر اعظم نے 36 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان اور افتخار احمد بالترتیب 29 اور 13 رنز پر ناقابلِ شکست رہے۔