نیو کراچی: ویڈیو کی مدد سے بائیک لفٹرز گینگ گرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ)نیو کراچی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بائیک لفٹرز گینگ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 9 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔
بائیک لفٹر ملزمان میں گروہ کا سرغنہ خالد حسین، محمد ریحان اور محمد سلیم شامل ہیں۔ملزم خالد حسین عادی مجرم ہے جو پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
گرفتار ملزم خالد حسین کے پاس سے 5 چوری کی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جو کہ کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود سے چوری ہوئیں۔موٹر سائیکلیں چوری ہونے کے مقدمات بھی ان تھانوں میں درج ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔