نیو کراچی: ویڈیو کی مدد سے بائیک لفٹرز گینگ گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)نیو کراچی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بائیک لفٹرز گینگ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 9 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں .
بائیک لفٹر ملزمان میں گروہ کا سرغنہ خالد حسین، محمد ریحان اور محمد سلیم شامل ہیں .

ملزم خالد حسین عادی مجرم ہے جو پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے .
گرفتار ملزم خالد حسین کے پاس سے 5 چوری کی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جو کہ کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود سے چوری ہوئیں . موٹر سائیکلیں چوری ہونے کے مقدمات بھی ان تھانوں میں درج ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں