کراچی(قدرت روزنامہ) ہنڈا کمپنی نے پاکستان میں 11 جنریشن کی نئی سوک گاڑی متعارف کرادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوک 11 جنریشن جون 2021 سے امریکہ اور کینیڈا میں فروخت کے لیے موجود ہے جبکہ حال ہی میں 6 اگست 2021 کو تھائی لینڈ میں پہلی سوک سیڈان ماڈل کو تھائی لینڈ کی فرسٹ رائٹ ہینڈ ڈرائیو مارکیٹ میں لانچ کیا گیا تھا۔ کمپنی نے لانچ سے قبل گاڑی کے کئی ٹیزر جاری کیے، جس سے صارفین کی توقعات میں اضافہ ہوا۔ ٹیزرز کی ایک سیریز میں کمپنی نے مختلف فیچرز اور اور خصوصیات دکھائیں
جن میں ایک نئی فرنٹ گرل، ہیڈ لیمپس اور سب سے اہم ہنڈا سینسنگ شامل ہیں۔ ہنڈا سینسنگ ایک سیفٹی پروگرام ہے جو گاڑی کو کسی بھی خطرناک حادثے سے بچانے میں کردار ادا کرتا ہے۔ نئی ہنڈا سوِک کیہیڈلائٹس کے درمیان میں ایک بڑی بمپر گرل نصب کی گئی ہے۔
نئی ڈیزائن کردہ ہیڈلائٹس میں تیز ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) ہیں۔سائیڈ پروفائل میں گاڑی کی لمبائی کے ساتھ ہموار اور سادہ لکیریں ہیں۔ پاکستان میں نئی سِوک کو 17 ڈارک الائے رِمز (16 بیس اور درمیانے درجے کے مختلف قسم کے) ملتے ہیں جو اس سے قبل متعارف کرائی گئی گاڑیوں سے زیادہ پرکشش ہیں۔ قیمتوں کی بات کی جائے تو سوک 1.5سٹینڈرڈ 5,099,000 کی۔ سوک 1.5 اورل 5,399,000 اور سوک 1.5 آر ایس کی قیمت 6,149,000 ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…