اپوزیشن کا سوموار کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرانے پر اتفاق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن کا سوموار کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرانے پر اتفاق ہو گیا، اے آر وائے نیوز کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے،اسی پس منظر میں اپوزیشن قیادت نے قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار کو بلانے پر اتفاق کیا ہے، اس کے بعدسپیکر قومی اسمبلی پندرہ دنوں میں اجلاس بلانے کے پابندہوں گے،اسی طرح تحریک عدم اعتماد پر7 دن میں کارروائی کرنا بھی لازمی ہوگا۔ اس بارے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اعلان بلاول بھٹو

اسلام آباد میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کریں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جیسے ہی لانگ مارچ ختم ہوگا عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائیگی۔میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ عمران خان کے خلاف ہے، ہمیں اس شخص سے چھٹکارا چاہیے، خود اسکی پارٹی کے لوگ بھی اس سے پریشان ہیں۔پی پی رہنما کا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہنا تھا کہ جیسے ہی ہمارا لانگ مارچ ختم ہوگا تو پہلے اسمبلی کا اجلاس بلایا جائیگا اس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائیگی اسی دن سے عمران خان کے جانے کی گھڑی چلنا شروع ہوجائیگی۔خورشید شاہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے تیرہ اراکین اسمبلی نے سیاسی فیصلہ کرلیا ہے، حکومت کے اتحادی بھی اس کی ناکامی کا بوجھ اپنے کاندھوں پر لینا نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کیلیے ان کے دل میں بہت احترام ہے لیکن عمران خان چوہدری برادران کو وزارت اعلیٰ نہیں دے رہا تو اپنی پارٹی کیسے دے گا۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاع اور دہشت گردی کیخلاف امور زیر بحث آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے ملاقات…

7 mins ago

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع…

23 mins ago

کوئٹہ میں چوری شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کہاں فروخت ہوتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان ایک جانب جہاں بد امنی اور دہشتگردی کے واقعات کی لپیٹ…

43 mins ago

جرگے کے مطالبات پر اسمبلی میں بحث کے بعد لائحہ عمل تشکیل دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 3 روزہ جرگہ…

1 hour ago

کراچی میں مظاہرین پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 10 پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین پر تشدد کے بعد ایس ایچ…

1 hour ago

عمران خان کے طبی معائنے کی پیشکش قبول، پی ٹی آئی نے ڈی چوک احتجاج کی کال واپس لےلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی سرکاری ڈاکٹرز…

1 hour ago