طلبا بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل ہیں ‘ میجر جنرل شہاب اسلم

 

جعفرآباد(قدرت روزنامہ)کیڈٹ کالج جعفر آباد میں یومِ والدین کی شاندار تقریب

سالانہ تقریب میں جی او سی خضدار ڈویژن میجر جنرل شہاب اسلم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اسپیکر بلوچستان اسمبلی جناب جان محمد جمالی صاحب نے بھی تقریب کو عزت بخشی
طلبا کے والدین اور احباب کی کثیر تعداد میں شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ اس موقع پر علاقے کے معززین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی
مہمان خصوصی نے کیڈٹس کی پریڈ کا معائنہ کیا اور چیمپئن ہاؤس کو ٹرافی اور بہترین کیڈٹ کو انعامات سے نوازا۔
اپنے خطاب میں کمانڈنٹ کیڈٹ کالج بریگیڈیئر عابد حسین شاہ نے کالج کی اعلیٰ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے طلبا کو مبارکباد پیش کی۔ 2009 میں قائم ہونے والے اس ادارے سے اب تک 572 طلبا فارغ التحصیل ہو چکے ہیں جن میں سے 33 پاک افواج میں کمیشن حاصل کر چکے ہیں۔ حال ہی جونیئر سکول کا آغاز بھی ہوا ہے جب کہ کالج أڈیٹوریم کا افتتاح کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کیا ہے۔ کیڈٹس کی بھرپور تربیت کے لیے مختلف کلب بھی قائم کیے گئے ہیں جن میں مارشل آرٹس اور گھڑ سواری شامل ہیں
مہمان خصوصی میجر جنرل شہاب اسلم نے اپنے خطاب میں دانائی اور جرأت کے علمبردار کیڈٹس کی زبردست حوصلہ افزائی کی اور ان کے اساتذہ اور والدین کو خراج تحسین پیش کیا۔


مہمان خصوصی نے کیڈٹس کو بلوچستان اور پاکستان کا مستقبل قرار دیا اور کمانڈنٹ کی قائدانہ صلاحیتوں اور محنت کو سراہا جو ادارے کے اعلیٰ تعلیمی معیار کی اساس ہیں۔
پریڈ کے بعد آرمی بینڈ کے دستے نے حاضرین کو خوبصورت دھنوں سے محظوظ کیا
بعد ازاں کیڈٹس نے کراٹے، مارشل آرٹس اور جمناسٹکس کا دلکش مظاہرہ کیا
اس کے بعد جونیئر سکول کے بچوں نے خوبصورت دلربا رقص پیش کیا اور متاثر کن تقاریر کیں۔
آخر میں بلوچی لباس میں ملبوس کیڈٹس نے بہت خوبصورت رقص پیش کیا ۔

Recent Posts

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

1 min ago

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

16 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

47 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 hours ago