عاطف اسلم اور نیلم منیر کی ویڈیو نے مداحوں کو چونکا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم اور ٹی وی کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی ایک پُرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
ماضی میں گلوکار عاطف اسلم نے اداکارہ نیلم منیرکے ساتھ ایک اشتہار میں کام کیا تھا جس کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہو رہی ہے۔اشتہار البتہ موبائل کا ہے اور دونوں اس میں بھائی بہن بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہےکہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں اداکارہ نیلم منیر اور گلوکار عاطف اسلم کا شمار بڑے اداکارؤں میں ہوتا ہے۔اداکارہ نیلم منیر متعدد سپرہٹ ڈراموں، فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
گلوکار عاطف اسلم کے چاہنے والے پاکستان سمیت سرحد پار بھی موجود ہیں جبکہ آج کل ایک نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ‘ سنگ ماہ’ میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے۔ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کئے جارہے ہیں۔