عامر لیاقت نے دانیا شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن میں لانے کے فیصلے پر یوٹرن لے لیا، کیا کہہ دیا؟

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ممبر قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا اور خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ (دانیہ شاہ) مکمل طور پر گھریلو خاتون ہے اور کوئی ٹرانسمیشن نہیں کریں گی، ہاں وہ میرے ساتھ سیٹ پر ہوں گی لیکن سکرین پر نہیں۔یادرہے کہ دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کے مشہور فیشن میگزین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خبر دی کہ رواں سال عامر لیاقت حسین اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے۔

عامر لیاقت حسین نے بھی یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرائی تھی جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ رکن قومی اسمبلی اس بار اپنی نئی بیوی کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے تاہم گزشتہ روز عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی تردید کردی۔عامر لیاقت نے مزید کہا تاہم میں نے ابھی تک ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ میں ایک بین الاقوامی اینی میٹڈ فلم کررہا ہوں جس کی ڈبنگ کی تاریخیں اپریل میں ہیں۔ چیزیں ابھی عمل میں ہیں، اسلیے افواہوں سے گریز کریں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کی خبر پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔