“مشیران سے محتاط اور فیصلے پر نظرثانی کریں” پرویز الٰہی نے وزیراعظم سے درخواست کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ اپنے مشیران سے محتاط رہیں، پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) ممبران کو میڈیا کے مخصوص حلقوں میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں، وزیراعظم سے درخواست ہے کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔
دنیانیوز کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کا کہناتھاکہ مشیران حکومت اور میڈیا میں خلیج حائل کررہے ہیں، پی ٹی آئی ممبران کے میڈیا کے مخصوص چینلز میں نہ جانے پر تشویش ہے، آزادی اظہار رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن حیرانی ہے کہ میڈیا ہائوسز کو کیوں ٹارگٹ کیا جارہاہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک سونپا ہے ۔