اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے ٹیلی فون پر عوامی مسائل سُنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے ’آپ کا وزیر اعظم ، آپ کے ساتھ‘ پروگرام کے تحت ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے 0519224900 بات کی جا سکتی ہے جسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا ، عوام حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فون نمبر پر کال کرکے وزیراعظم پاکستان کو اپنے مسائل سے آگاہ کرسکتی ہے۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے اشیاء کی سرکاری قیمتوں کو یقینی نہ بنانے والے افسران کیخلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے ، اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، منافع خورمافیا کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت ترین، اسد عمر، خسروبختیار، فرخ حبیب، وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی،اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو ضروری اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے اس لیے اشیائے خوردونوش کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنایا جائے، منافع خوروں اور مافیا کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے جب کہ قیمتوں سے متعلق غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف کاروائی کی جائے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…