لاہور(قدرت روزنامہ)سجنا سنورنا ہرعورت کا فطری حق ہے پہلے زمانے میں سونے اور چاندی کے زیورات ہی استعمال ہوتے تھے لیکن فی زمانہ ایک تو مہنگائی اور دوسرا چوری کے ڈر سے خواتین نہ صرف ان زیورات کوکم خریدتی ہیں بلکہ پہلے کی طرح پہننے سے بھی گریز کرتی ہیں . دیکھا گیا ہے کی شادی کے
موقع پر لوگوں کی اکثریت اپنی استطاعت کے مطابق سونے اور چاندی کے زیورات کو ضرور خریدتی ہے ایسے میں خریدے جانے والے زیورات اصلی ہیں یا نقلی اس کی پہچان ضرور ہونی چاہئے تاکہ خطیر رقم کے عوض خریدے گئے زیورات اصلی ہو .
یہاں پر ایسے ہی 5 طریقے بتائیں جارہیں ہیں جن سے آپ چند ہی سیکنڈ میں سونے اور ہیرے کے اصلی ہونے کے بارے جان سکیں گے . سونا:سونے کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ ایک طرف تو یہ اصلی یا نقلی ہوتا ہے تو دوسری جانب یہ قیراط میں بھی دیکھا جاتا ہے جیسے کہ چوبیس قیراط کو سونا خالص ہوتا ہے . جب بھی آپ سونا خریدنے جائیں تو جیب میں مقناطیس بھی لے جائیں، جب سونا آپ کو دکھا جارہا ہوتو اس پر مقناطیس لگا کر دیکھیں اگر سونا مقناطیس لگانے پر ہلنے لگے تو جان لیں یہ سونا خالص نہیں ہے اور اس میں لوہے کی ملاوٹ کی گئی ہے . چاندی:چاندی کے زیور سونے کی نسبت سستے اور کم استعمال میں آتے ہیں، لیکن پھر بھی چاندی کو جب بھی خریدیں اس پر ,925 ,800 900 کی مہر کو ضرور دیکھیں اگر اس طرح کوئی مہر آپ کو نظرنہ آئے تو جان لیں کہ یہ چاندی باہر کی نہیں ہے . اس کے علاوہ چاندی کے زیور سونگھ پر دیکھیں اصل چاندی ناگواربو سے پاک ہوتی ہے . سرکہ:سونے کے اصلی ہونے کی پہچان میں سرکہ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے . سونے پر چند قطرے سرکے کے گرائیں اگر سونا رنگ بدلنے لگے تو جان لیں سونے میں ملاوٹ کی گئی ہے، کیونکہ اصلی سونےپر سرکہ اثر نہیں کرتا . سچے موتی:دیکھا جائے تو سچے موتی کی پہچان قدرے مشکل ہوتی ہے کیونکہ ان کی سطح ہموار نہیں ہوتی اور نہ ہی یہ مکمل سفید ہوتے ہیں، اگر کبھی سچے موتی خریدنے کا ارادہ ہو تو ان کی سطح کو غور سے دیکھیں اگر یہ ایک جیسے نظر آئیں یا انہیں دانتوں سے لگا کر دیکھیں یہ پلاسٹک کی طرح محسوس ہو توجان لیں یہ نقلی ہیں . ہیرا:ہیرا کی پہچان کافی آسان ہے اس کے لئے ہیرے کو صرف 30 سیکنڈ کے لئے لائٹر سے جلائیں اگر ہیرے پرجلنے کا کالا نشان آجائے تو یہ ہیرا جعلی ہے .
. .